turky-urdu-logo

پاکستان: کورونا وائرس پابندیاں ختم، کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس کے سبب عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے اور ہفتے میں دو دن بندش کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے صرف ایک دن کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وزیر منصوبہ و ترقی اسد عمر کی زیر سربراہی منعقد ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ویکسینیشن کے عمل اور کووڈ-19 ایس او پیز پر عملدرآمد کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں قومی سطح پر ویکسینیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وسیع پیمانے پر ملک بھر میں تین مرحلوں میں ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی جس میں تمام شہری رضاکارانہ ویکسینیشن کرائیں گے۔

اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام سرکاری ملازمین کی 30جون تک ویکسینیشن کر لی جائے گی۔

ویکسینیشن کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے این سی او سی مختلف مراعات متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔

تمام ویکسینیشن سینٹر اتوار کے سوا 11 جون تک صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے ہوئے ہیں جبکہ جمعہ کو بھی کھلے رہیں گے۔

11 جون کے بعد 18سال سے زائد عمر کے افراد بھی ویکسینیشن کرا سکیں گے جبکہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے لیے آئی ٹی سولیوشن تیار کیا جا رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کچھ فیصلے کیے گئے جن پر اطلاق 15 جون سے ہو گا۔

ان فیصلوں کے مطابق ہفتے دو دن کاروباری بندش کی پابندی میں نرمی کردی جائے گی اور صرف ایک دن کے لیے کاروبار بند رکھے جائیں گے جبکہ دن کا فیصلہ صوبے اور وفاقی اکائیاں خود کریں گی۔

جم وغیرہ جزوی طور پر کھول دیے جائیں گے اور صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی جو ویکسینیشن کراچکے ہیں۔

ان کھیلوں پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے جن میں کھلاڑیوں کا آپس میں براہ راست ابطہ نہیں ہوتا لیکن جن کھلاڑیوں میں براہ راست رابطے کا خطرہ ہے جیسے ریسلنگ، ایم ایم اے، رگبی، کبڈی، کراٹے، باکسنگ اور واٹر وغیرہ کے ساتھ ساتھ ثقافتی تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی ہو گی۔

مزار اور سینما بند رہیں گے اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر عائد دو روز کی پابندی بھی ہٹا لی جائے گی جبکہ سواری میں 50 فیصد مسافروں کی جگہ نرمی کرتے ہوئے 70 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہو گی۔

دفاتر میں 50 فیصد کے بجائے 100فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

 

Read Previous

بوسنیا کے قصاب کی عمر قید کی سزا برقرار

Read Next

پاکستان:پی آئی اے نے ویکسین لگوانے والوں کے لیے رعایت کا اعلان کر دیا

Leave a Reply