turky-urdu-logo

ترکی: پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق

پاکستان ، بنگلا دیش اور افغانی تارکین کو لے جانے والی بس  ترک سرحد کے نزدیک کھائی میں گرگئی ،حادثے کے نتیجے میں  12 افراد ہلاک اور 26 افراد زخمی  ہوگئے ۔

ترک حکام کے مطابق حادثہ ایران کے ساتھ ترکی کی سرحد پر  وان صوبے کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا۔

مقامی حکام کے مطابق  کھائی میں گرنے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی جب کہ بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 یاد رہے جون 2020 میں بھی  60 سے زیادہ تارکین وطن  وان کی ایک  جھیل میں کشتی ڈوبنے کی وجہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Read Previous

بوسنیا کے شہر سربرینسیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کو 26 سال مکمل

Read Next

بر طا نیہ:فضائی آ لودگی کا صفایا کرنے والی کار کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا

Leave a Reply