turky-urdu-logo

ترکیہ میں انتخابی نتائج کی نشریات پر پابندی ختم

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی نشریات پر ملک کے اعلیٰ انتخابی ادارے نے  پابندی ہٹا دی ۔

ترک الیکشن اتھارٹی کے چئیر مین احمد ینر نے کہا کہ شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے کے تقریباً 90 منٹ بعد پورے ملک میں بغیر کسی واقعے کے ووٹنگ مکمل ہو گئی۔

64.1 ملین سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہوئے، جن میں 1.76 ملین سے زیادہ لوگ وہ تھے  جنہوں نے بیرون ملک اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور 4.9 ملین لوگوں نے  پہلی بار ووٹ دینے والے شامل ہیں۔

ملک بھر میں کل 1 لاکھ 91 ہزار 8 سو 85 بیلٹ بکس لگائے گئے تھے۔

ہر ووٹر نے دو ووٹ ڈالے، ایک صدر کے لیے اور دوسرا پارلیمنٹیرینز کے لیے، دونوں ہی پانچ سال کی مدت پوری کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان، حزب اختلاف کے اہم امیدوار کمال کلیچدار اولو اور سنان اوغان کے درمیان سہ فریقی مقابلے کے نتائج کا تعین کرنے کے لیے بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔

ایک اور صدارتی دعویدار محرم انجے جمعرات کو دستبردار ہو گئے تھے۔

انتخابات میں 30 سے زائد سیاسی جماعتوں اور 150 سے زائد آزاد پارلیمانی امیدواروں نے حصہ لیا۔

 

Read Previous

عام انتخابات کے ڈیٹا اندراج میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی،ترک الیکشن اتھارٹی

Read Next

فاتح اربکان نے ملک بھر سے 15 لاکھ سے زائد ووٹ سمیٹے، 5 سیٹیں بھی جیت لیں

Leave a Reply