
برطانیہ کے شہزادے چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کا دورہ کیا۔
مسجد میں آنے کے لیے کیمیلا پارکر نے اپنے سر کو کریم کلر کے اسکارف سے ڈھکا ہوا تھا۔
مسجد میں داخل ہونے سے پہلے کیمیلا پارکر نے اپنے بوٹ اتار کر مسجد کے لیے مخصوص چپل پہنی۔
کیمیلا پارکر نے مسجد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے عملے سے ویکسی نیشن کے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بات چیت بھی کی۔
کیمیلا نے لندن اسلامک کلچرل سو سائٹی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بے گھر بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں حصہ لیا۔
کیمیلا نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔