turky-urdu-logo

برطانیہ کے دارالعلوم کی جانب سے افطار کا اہتمام، برطانوی وزیراعظم کی شرکت

رمضان المبارک کی مناسبت سے آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے برطانوی مسلمان کی میزبانی میں ہونے والے افطار ڈنر میں برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے خصوصی شرکت کی۔

یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی برطانوی وزیراعظم نے افطار ڈنر میں شرکت کی ہو۔ دارالعوام کی جانب سے دیے جانے والے افطار ڈنر میں اراکین پارلیمنٹ، انٹرفیتھ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تلاوت کلام پاک کے بعد رمضان المبارک کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ برطانوی وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ غزہ جنگ کے دوران برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نے مشکل صورتحال محسوس کی۔ انہوں نے کہا کہ میری ہرممکن کوشش ہے کہ غزہ میں ضرورت مندوں کو امداد پہنچے۔

وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے برطانوی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ نے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے “آغوز گمبل” ڈرون کا افتتاح کر دیا

Read Next

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان قدرتی گیس معاہدے کا آغاز

Leave a Reply