مصر کی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ اور مصر کی جانب سے مصر میں ہردو سال بعد ہونیوالی برائٹ سٹار مشقوں کے حالیہ ایڈیشن کا آغاز دوستمبر سے ہوگیا ہے۔ ان مشقوں میں اکیس ممالک کی افواج شرکت کریں گی، جس میں سعودی عرب، پاکستان، یونان اور سائپرس شامل ہیں۔برائٹ سٹار کا یہ ایڈیشن گزشتہ برس منعقد ہونا تھا جو کووڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ برائٹ سٹار 2018 میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، فرانس، اٹلی، برطانیہ اور اردن کے علاوہ سولہ ممالک نے مبصرین کے طور پر شرکت کہ تھی۔
برائٹ سٹار مشقوں کا آغاز دراصل امریکہ اور مصر کی فورسز کے درمیان مشترکہ مشقوں سے ہوا تھا۔ برائٹ سٹار 2000 (جو نومبر 1999 میں منعقد ہوئی) میں پہلی مرتبہ گیارہ ممالک نےشرکت کی تھی جس میں پاکستان، ترکی اور شام کی فورسز بھی شامل تھیں۔
