turky-urdu-logo

مہنگائی پر قابو پانے کے بعد ترکیہ تیزی سے ترقی کرئے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے پر قابو پانے کے بعد ترکیہ میں وسائل کی آمد میں تیزی آئے گی۔

بورصہ استنبول کی 150 ویں سالگرہ کی  رنگنگ بیل کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی پیش رفت کو جاری رکھتے ہوئے بہت سے ضابطے بنائے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ایک ایسا ماحول قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جہاں شہری  بچت کر سکیں اور حقیقی معیشت سے فائدہ اٹھا سکیں صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ملک میں وسائل کے بہاؤ میں تیزی آئے گی کیونکہ افراط زر میں اضافہ کنٹرول میں لایا جائے گا۔

صدر ایردوا کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج کی گہرائی افراط زر کے استحکام کی بنیاد پر بڑھے گی اور سرمایہ کار زیادہ آسانی سے مالی وسائل تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

Read Previous

‘فیض’ سے ‘فضل’ تک،پاک افغان امن کی توقعات کتنی؟

Read Next

سامر ابو دقہ کون تھے ؟

Leave a Reply