ترک وزیر مواصلات فرحتین التن کا کہنا ہے کہ ترکی کے لیے باڈر سیکورٹی کا مسئلہ سنگین ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال قریبا 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین کو باڈر کے ذریعے ترکی داخل ہونے سے روکا گیا ۔
وزیر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ترکی کے لیے باڈر سیکورٹی کا مسئلہ سنگین ہے۔ رواں سال سے آغاز میں ہم نے 2 لاکھ 67 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو ملک کے جنوبی اور مشرقی سرحدوں کے ذریعے داخل ہونے سے روکا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دن رات ترکی کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی فوج کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر نے پیغام میں ” وان – ایران باڈر دن رات حفاظت میں ہے” کے عنوان کے ساتھ تصویریں بھی جاری کیں۔

