turky-urdu-logo

بوسٹر شاٹ کورونا سے حفاظت میں مدد فراہم کرئے گی، ترک وزیر صحت

ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹ کورونا وائرس وبائی مرض سے بچاو میں مدد فراہم کرئے گی۔

کورونا وائرس سائنسی مشاورتی بورڈ کی ورچوئل میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک تحریری بیان میں فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کورونا کی بوسڑ شاٹ لگائی ہے انکی اس بیماری سے متاثر ہونے کی تعداد صرف 2 فیصد ہے۔

ہسپتال میں تقریبا 90 فیصد ایسے لوگ ہیں جنہوں نےابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے یا پھر وہ لوگ جنہوں نے ویکسین کی صرف ایک ہی ڈوز لگوائی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی ڈبل ڈوز لگوانے والوں میں سے صرف 10 فیصد لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ایم آر این اے ویکسین کی دو ڈوز لگوا لی ہیں انہیں بوسٹر دوز بھی لگوانی پڑے گی۔

فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ ترکی میں تقریبا 60 لاکھ لوگ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے تیار ہیں انہیں اپنا وقت ذائع نہیں کرنا چاہیے اور جتنا جلدی ہو سکے ویکسین لگوانی چاہیے۔

ترکی اب تک 9 کروڑ ویکسین ڈوز لوگوں کو لگا چکا ہے۔

تقریبا 5 کروڑ کے قریب لوگ ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے ہیں اور 3 کروڑ لوگوں کو دوسری ڈوز بھی لگ چکی ہے۔

Read Previous

سعودی عرب : پبلک سیکیورٹی چیف کو کرپشن کے الزام پر برطرف کر دیا گیا

Read Next

افغان عوام کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے طیارےسی 130کے ذریعے کابل پہنچ گیا

Leave a Reply