
پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ فورم کے دوسرے اجلاس کے تحت، بلیو ورلڈ سٹی نے چینی کمپنیوں کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تاریخی معاہدہ یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں۔
بلیو ورلڈ سٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری بلیو ورلڈ سٹی کو ایک بڑے اقتصادی اور صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ سائٹ پر ڈریگن مال کی تعمیر کا بھی باعث بنے گی۔
دستخطی تقریب میں وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جناب جیانگ زائی دونگ نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔