turky-urdu-logo

انطالیہ کے دو اضلاع میں لگی آگ پر 218 گھنٹے کی جدوجہد پر قابو پا لیا گیا

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انطالیہ کے اضلاع مناوگٹ اور اوندومس میں لگی آگ پر 218 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

میلوت چاوش اولو نے یہ ریمارکس مناوگٹ میں ڈیزاسٹر اینڈ ایمر جنسی مینجمنٹ اتھارٹی اے ایف اے ڈی کے کوارڈینیشن سینٹر میں ایک میٹنگ کے دوران دیے۔

اس میٹنگ میں وزیر ماحولیات مرات کورم بھی موجود تھے۔

میلوت کا کہنا تھا کہ مشکل حالات ، تیز ہواوں کے باوجود عملے نے بہت تیزی سے اہم مقامات پر لگی آگ کو بجھایا۔

انکا کہنا تھا کہ تقریبا 1 ہزار 9 سو 15 گاڑیاں، 8ہزار155 اہلکار،1600 پروازوں نے آگ بھجانے میں مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ اضلاع کے 59 محلے آگ سے متاثر ہوئے تھے جو تقریبا 10 دنوں تک جاری رہی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ا ٓذربائیجان سے 40 فائر ٹرک اور 362 مزید اہلکاراور قازکستان سے 16 اہلکار اور 2 ہیلی کاپٹر مدد کے لیے پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے دو طیارے کرائے پر لیے گئے اور امریکہ سے 2 ہیلی کاپٹر منگوائے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ کرم کا کہنا تھا کہ انطالیہ میں 821 شہروں میں سے 808 شہریوں کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔یہ شہری آگ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 400 میں سے 149 کنٹینر کو شہریوں کی فوری ضرورت کے لیے مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ 140 خیمے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

کرم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیمیں ایک سال کے اندر اندر پورے علاقے کو ایک بار پھر سے ہرا بھرا کر دیں گی۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی نے پچھلے 10 دنوں میں 202 علاقوں میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا ہے۔

صدر ایردوان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ترکی کے 81 صوبوں میں سے 46 صوبوں میں آگ بھڑک اْٹھی۔

28 جولائی کو آگ لگنے کے بعد سے اب تک 8 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Read Previous

افغانستان: طالبان نے پاک- افغان چمن باڈر کراسنگ بند کر دی

Read Next

اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس، افغانستان نے پاکستان سے مدد مانگ لی

Leave a Reply