turky-urdu-logo

پاکستان میں دہشت گردی، کوئٹہ میں بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایک نجی ہوٹل کی کار پارکنگ میں دھماکہ ہوا ہے۔ اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، دو کی حالت تشویشناک ہے

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ 

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات  کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا۔

Read Previous

فلپائن نے اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے صدر ایردوان سے مدد مانگ لی

Read Next

پاکستان اور ایران کی سرحد پر 6 تجارتی مراکز کھولنے کا فیصلہ، معاہدہ طے پا گیا

Leave a Reply