فن لینڈ کے صدرسوالی نینستو گزشتہ روز ترکیہ پہنچے ، ترک ایوان صدر میں صدر صاؤلی نینستو کا باقاعدہ استقبال کیا گیا۔

ایوان صدر میں فن لینڈ صدر کے اعزاز میں ترکیہ اور فن لینڈ کے قومی ترانے بجائے گے۔


فن لینڈ کے صدر نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات بھی کی ۔ فن لینڈ کے نیٹو رکنیت درخواست کے معاملے پر غور کیا گیا ۔ ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ فن لینڈ کے ساتھ آنے والے دنوں میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
