ترک کلب بیسکتاس کے 8 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
بیسکتاس کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ چار سینئر کھلاڑی ، دو نوجوان کھلاڑی اور دوتکنیکی عملے کے لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
کلب کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔
کلب نے مزید کہا کہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
کھلاڑیوں کے نام میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کیے گئے۔
