turky-urdu-logo

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم، پاکستانی حکام کی تشویش

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر محمد قاسم کے حکم پر افغانستان کے مختلف شہروں میں چندہ مہم شروع کر دی گئی ہے، جس پر پاکستانی حکام نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
ٹی ٹی پی افغانستان کے صوبے پکتیا، خوست، ننگرہار، کنڑ سمیت دیگر کئی علاقوں سے فنڈز اکٹھے کر رہی ہے
پاکستانی حکام نے ٹی ٹی پی کی ان سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امارات اسلامیہ افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم کی ان سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں فنڈز جمع کرنے سے روکا جائے
پاکستانی حکام نے افغان حکومت سے کہا ہے کہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور پاکستان مخالف تنظیم کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے

Read Previous

روس یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے،امریکا

Read Next

پاکستان کے دفاعی نظام میں جے 10سی کی شمولیت

Leave a Reply