بھارتی ریاستوں کے بعد مقبوضہ وادی کشمیر میں بھی سکول میں طالبات اور اساتذہ پر حجاب لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سکول کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں طالبات اوراساتذہ کوسکول کی حدود میں حجاب نہ پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
قابض بھارت کی انتظامیہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بارہ مولا کے ایک سکول میں طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔
مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوسمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمان لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے۔
مقبوضہ کشمیرکی لڑکیاں اورخواتین حجاب پرپابندی برداشت نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
