
صدر ایردوان البانیہ کے ایک روزہ دورے پر البانیہ کے دارالحکومت تِرانہ پہنچے۔
ایئرپورٹ پر البانوی وزیراعظم ایدی راما نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔
صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، البانوی وزیراعظم کو صدر ایردوان نے اپنے ساتھ آئے وفد میں سینئر وزراء سے تعارف کروایا، البانوی وزیراعظم نے صدر ایردوان کو اپنی کابینہ سے ملاقات کروائی
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو، وزیر دفاع حلوسی آقار، وزیر داخلہ سلیمان سوئلو سمیت دیگر وزراء بھی صدر ایردوان کے ساتھ البانیہ پہنچے
یہاں سے صدر ایردوان البانوی وزیراعظم کے ساتھ لاچ پہنچے۔ یہ علاقہ دو سال قبل زلزلے سے شدید متاثر ہوا تھا، مکانات زمین بوس ہو گئے تھے
ترکی اور البانیہ نے مشترکہ طور پر چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہاں متاثرین کے لئے 542 رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کئے
صدر ایردوان نے رہائشی اپارٹمنٹس کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ایردوان نے زلزلہ متاثرین میں نئے تعمیر شدہ گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر صدر نے کہا بلقان ترکی کے بغیر نامکمل اور ادھورا ہے، متاثرین کے لئے نئے گھر ترک عوام کی طرف اپنے البانوی بھائیوں اور بہنوں کے لئے تحفہ ہے، انہوں نے کہا ترکی انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتا ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے ترک عوام کو انسانوں کی خدمت کا درس دیا
صدر ایردوان کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے 7 معاہدوں پر دستخط ہوئے جس میں تجارت، قدرت آفات سے نمٹنے اور ٹیکنالوجی کے شعبے نمایاں ہیں
صدر ایردوان اور البانوی وزیراعظم معاہدوں کی تقریب کے موقع پر موجود تھے