turky-urdu-logo

باکو ، کوپ 29 کے نئے  شراکت داروں کا اعلان

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والی عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس ( کوپ 29) کے نئے شراکت داروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کوپ 29 کے نئے شراکت داروں میں این ای کیو ایس او ایل بطور سنرجی پارٹنر جبکہ گِلٹیکس بطور ٹیکسٹائل پارٹنر ہیں۔ کوپ 29 کے شراکت دار دُنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوپ 29 کی مدد کریں گے۔  اقوامِ متحدہ کے 29 ویں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دُنیا بھر سے ممالک شریک ہونگے۔ باکو میں اِس حوالے سے تیاریاں  بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ یہ کانفرنس 11 نومبر سے آذربائیجان کے  دارالحکومت باکو میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اِس کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی اور اِسی حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔

Read Previous

صدر ایردوان کی ترکیہ فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات

Read Next

اسرائیل کے لبنان پر حملے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

Leave a Reply