turky-urdu-logo

آذربائیجان کا طیارہ ممکن ہے روسی دفاعی نظام نے مار گرایا ہو: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان اور اعلیٰ امریکی عہدیدار جان کربی نے جمعہ کے روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کچھ ایسی ابتدائی علامات دیکھی ہیں، جِن سے یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اِس ہفتے قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والا،آذربائیجان ائیر لائنز کا طیارہ ممکنہ طور پر روسی دفاعی نظام کے ذریعے گرایا گیا تھا۔”

وائس آف امریکہ کے مطابق امریکی عہدیدار نے صحافیوں کو مزید تفصیلات آگاہ کرنے سے گریز کیا۔


جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کے پاس ایسی معلومات ہیں، جِن سے اس نتیجے تک پہنچنے میں مدد ملی؟ یا وہ ماہرین کی جانب سے فراہم کردہ حادثے کے بصری اندازوں پر مبنی قیاس آرائی کا اظہار کر رہا ہے ،تو کربی نے مختصراً ‘ہاں’ میں جواب دیا اور مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر وہ وہ اِسے اسی مقام پر چھوڑ گئے۔

اس سے قبل آذر بائیجان کے ایک وزیر نے بھی تجزیوں اور زندہ بچ جانے والوں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کو کسی ہتھیار نے نشانہ بنایا تھا۔

جبکہ دوسری جانب آذربائیجان کے ایک رکنِ پارلیمنٹ کا روس سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

راسم موسیٰ بیوف نے روس سے معافی مانگنے اور ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

راسم موسیٰ بیوف نے کہا کہ روس کو حادثے کی مکمل ذمہ داری لے کر متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

Read Previous

عمران بہانہ ہے ،ان کا اصل نشانہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی

Read Next

پاکستان میں ترکیہ کے سفارتخانے میں "قائدِ اعظم ڈے” کی تقریب، ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کی شرکت

Leave a Reply