turky-urdu-logo

روس جانے والا آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ

روسی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق آذربائیجان سے روس جانے والا طیارہ،قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں 67 افراد سوار تھے۔
قازقستان کے حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں 12 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق حادثے کی غیرتصدیق شدہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا اور اس کے بعد وہاں سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بیان میں کہا کہ ریسکیو سروسز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور بچ جانے والوں کا جائے حادثہ کے قریبی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گروزنی میں دھند کی وجہ سے طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا تھا۔

روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں حکام نے کہا کہ انہوں نے حادثے کی مختلف ممکنہ وجوہات کی تلاش میں تحقیقات شروع کی ہیں اور ایک ممکنہ وجہ تکنیکی مسئلہ ہے۔

طیارے کے آخری لمحات

آذربائیجان کے طیارے کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی، جِس میں مسافر کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

Read Previous

سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام میں ٹکا کے تعاون سے ٹریننگ اینڈ کنٹرول گرین ہاؤس کا قیام، ٹکا کے سربراہ ڈورسن علی یاساگا نے افتتاح کر دیا

Read Next

پاکستانی سفارتخانے انقرہ میں قائدِ اعظم ڈے پر "مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد”، جیتنے والوں میں”جناح ینگ رائٹر ایوارڈ” تقسیم کیا گیا

Leave a Reply