
ترکی کے البیراک میڈیا گروپ اور آذربائیجان کے ٹرینڈ میڈیا نیوز ایجنسی نے ایک مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم قائم کر لیا ہے۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں دونوں ملکوں کے نجی اداروں نے "ترکِک ورلڈ” کے نام سے نئے میڈیا پلیٹ فارم کے قیام پر دستخط ہو گئے۔
آذربائیجان میں ترک سفیر جاہید باغجی ، آذربائیجان میڈیا ڈیولپمنٹ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد اسماعیل یوف، عمر کاراجا، البیراک میڈیا ڈیجیٹل کے سربراہ سمیت آذربائیجان پارلیمنٹیرینز اور میڈیا ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔
ترک سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے میڈیا کے شعبے میں تعاون کے لئے ترکی ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا۔ عوام کو درست اور سچی خبروں تک رسائی کے لئے میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
احمد اسماعیلیوف نے کہا کہ کاراباخ کی جنگ میں ترک میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ترک میڈیا کے ذریعے دنیا کو کاراباخ کی صحیح معلومات ملیں اور آرمینیا کی جارحیت کو ترک میڈیا نے اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان دونوں ملکوں کے میڈیا کے شعبے میں ایک دوسرے کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترکی کے البیراک میڈیا گروپ اور آذربائیجان کی ٹرینڈ میڈیا نیوز کے تعاون سے بننے والے نئے میڈیا پلیٹ فارم سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
آذربائیجان کے رکن پارلیمنٹ سیول میکائیلوف نے کہا کہ ترک صحافیوں نے جنگی میدان میں آذربائیجان کے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور آذربائیجان کے خلاف جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ملک ایک مشترکہ پلیٹ سے اپنی آوار بلند کریں۔ آج کا دن اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ نیوز پلیٹ فارم قائم کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ نیوز پلیٹ فارم ترکی اور آذربائیجان تک ہی محدود ہی نہیں رہے گا بلکہ اس میں دیگر ترکِک ری پبلکس جس میں ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان اور کرغیزستان کو بھی شامل کیا جائے گا۔