آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ترکیہ کے ٹیکنوفیسٹ میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ گزشتہ 20 سالوں کی اپنی انتھک محنت کے باعث دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے دوست رہیں گے۔
گزشتہ سال کاراباخ کے علاقے میں آرمینیا کے ساتھ ملک کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے جنگ کے آغاز سے آخر تک آذربائیجان کی حمایت کی۔
T3 فاؤنڈیشن کے سربراہ، ٹیکنوفیسٹ کے منتظم، اور ترک ایوی ایشن فرم بائیکار کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، سلجوک بیرکتار کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر اعلی یوف نے کہا کہ بائیکار جلد ہی آذربائیجان میں ہوائی جہاز بنانے کے لیے ایک مرکز کھولے گا۔
علی یوف نے اس تقریب میں ترکیہ کی قومی طور پر تیار کردہ الیکٹرک کار TOGG کا T10X ماڈل بھی چلایا۔