turky-urdu-logo

آذربائیجان کا طیارہ جب قاذق فضائی حدود میں داخل ہوا تو کنٹرول سسٹم کھو چکا تھا: وزیرِ ٹرانسپورٹ قازقستان

آذربائیجان طیارہ حادثے پر ابتدائی تحقیقات کے بعد قازقستان کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اکتاؤ میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ” طیارہ جب قازقستان کی حدود میں داخل ہوا،تو وہ کنٹرول کھو چکا تھا۔” اُنہوں نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ” حادثہ ایک ایمبریر 190 طیارے کا تھا، جو آذربائیجان ائیر لائنز کے زیرِ استعمال تھا، اور باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی کے لیے محوِ پرواز تھا۔”

اُنہوں نے مزید کہا کہ”مقامی وقت کے مطابق 10.43 منٹ پر ہمیں روس کے ائیر ٹریفک کنٹرول سنٹر سے پہلا سگنل موصول ہوا۔”
سگنل کے مطابق، عملے نے باکو اور روس کے علاقے داغستان کے شہر مخاچکالا میں خراب موسم کے باعث اکتاؤ کی جانب پرواز موڑنے کا فیصلہ کیا۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ ” صبح 10:53 پر، رستوف کے فلائٹ ڈائریکٹر نے اکتاؤ کے فلائٹ مینیجر کو اطلاع دی کہ مسافر کیبن میں آکسیجن ٹینک پھٹ گیا ہے، مسافر بے ہوش ہو چکے ہیں، اور لینڈنگ کے بعد فوری طبی امداد کی درخواست کی گئی۔”

اُنہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ٹیموں کو فوری طور پر اکتاؤ ائیرپورٹ پر متحرک کر دیا گیا،”صبح 11.02 منٹس پر پائلٹس نے اکتاؤ ائیر پورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول پاور سے رابطہ کیا۔”

وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو رن وے پر اتارنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، تاہم صبح 11.28 منٹس پر طیارے سے رابطہ منقطع ہوا، اور وہ زمین سے ٹکرا گیا۔

Read Previous

افغانستان کو بارہا کہا کہ کالعدم تنظیم وہاں سے آپریٹ کرے گی تو یہ قبول نہیں، دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں: وزیرِ اعظم پاکستان

Read Next

افواجِ پاکستان نے شدت پسندوں کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے: ترجمان پاک فوج

Leave a Reply