turky-urdu-logo

آذربائیجان مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے: صدر الہام علیوف




اسلام آباد : آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو میں پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت اور عوام مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
صدر علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو اپنا قریبی برادر ملک سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں آذربائیجان کے جذبۂ یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Read Previous

سید علی گیلانی: ترکیہ کی نظر میں جدوجہدِ آزادی کشمیر کا ایک عظیم مجاہد

Read Next

ایران اور ترکیہ شام کے اتحاد اور عراق کے استحکام پر متفق، مسلح افواج میں تعاون کی امید: صدر مسعود پزشکیان

Leave a Reply