turky-urdu-logo

آذربائیجان کی خصوصی ٹیم آگ بجھانے کے لیے ترکی پہنچ گئی

ترکی کے  جنگلات  میں کئی روز سے لگی آگ پر قابو  پانے کے لیے   برادر ملک آذربائیجان  کا  ایک اور دستہ   امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کے لیے  ترکی کے سیاحتی شہر انطا لیہ پہنچ گیا ۔

آذری دستے میں  53 آگ بجھانے والی گاڑیاں، 41 فائر فاٗئٹرز  کی گاڑیاں   اور 220 فائر فائٹرز شامل ہیں۔  آذری   دستے کو     ترک شہریوں نے خوش آمدید کہا  اور آذربائیجان کی کاوشوں کا سراہا ۔

آذری دستے نے پہنچتے ہی کمر کس لی اور آگ زدہ علاقوں کا رخ کیا ۔

ٹیم لیڈر کا کہنا ہے کہ ہم یہاں تجربہ کار  فائر فائٹرز  کے ہمراہ آئے ہیں امید ہے جلد آگ پر قابو پا لیں  گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں  ہم ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل آذربائیجان کے فائر فائٹرز کا 100 افراد پر مشتعمل دستہ ترکی پہنچا تھا اور امدادی کاروائیوں میں مشغول ہیں۔

ترک صدراتی دفتر سے جاری  کردہ اعداوشمار کے مطابق   129 مقامات پر لگی آگ   میں سے 122 پر قابو پا لیا  گیا۔

صدراتی ترجمان  فرحتین  التان  کا کہنا ہے کہ انطالیہ کے 35 شہروں میں لگنے والی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا  گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آگ بجھانے  کے لیے  تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔  129 مقامات میں سے 122 پر  لگی آگ   پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ بقیہ 7 پر   آگ بجھانے کا کام   جاری ہے۔

ساحلی خطے انطالیہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 8 افراد کے جاں بحق  ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں 271 افراد کو ذخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

آگ بجھانے کے لیے ترک حکومت کے ساتھ عام شہری بھی  رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے میں جدوجہد کر رہی ہے۔

ہمسایہ ممالک روس اور یوکرین نے  طیارے اور جدید مشینری  کے دستے ترکی بھیجے۔

Read Previous

یو اے ای: 3 سے 17 سال کے بچوں کو سائینو فارم لگانے کی منظوری دے دی گئی

Read Next

افغان مہاجرین اپنے ملک میں رہیں تو زیادہ بہتر ہے، پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر

Leave a Reply