turky-urdu-logo

اسلام آباد میں آذربائیجان کا وکٹری ڈے — کاراباخ کی فتح کی سالگرہ کی تقریب میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت



پاکستان میں موجود آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے کاراباخ کی تاریخی فتح کی یاد میں وکٹری ڈے کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔


تقریب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ترکیہ، قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان سمیت متعدد ممالک کے سفیروں، اعلیٰ حکومتی شخصیات، دفاعی حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


تقریب کے دوران آذربائیجان کی مسلح افواج کی کاراباخ میں شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات اور برادرانہ تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔
سفیر خضر فرہادوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان تین ملکی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Read Previous

ایران پاکستان، سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں — او آئی سی کو اسلامی فوج تشکیل دینی چاہیے، ایرانی اسپیکر

Read Next

اسلام آباد میں آذربائیجان کا وکٹری ڈے — کاراباخ کی فتح کی سالگرہ کی تقریب میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت

Leave a Reply