turky-urdu-logo

آذربائیجان کی پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت، کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل پر زور

آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور رات گئے بھارت کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور پاکستان پر کیے گئے ان فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے جن کے نتیجے میں کئی معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ آذربائیجان نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

آذربائیجان نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور بھائی چارے پر مبنی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read Previous

قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا

Read Next

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا بزدلانہ حملے پر شدید احتجاج

Leave a Reply