turky-urdu-logo

ترکی میں خواتین کی نسبت مرد حضرات اپنے شریک حیات سے زیادہ خوش ہیں

ترک ادارہ شماریات کے مطابق ترکی میں ایک گھر میں رہنے والے افراد کی اوسط شرح 4 افراد سے کم ہو کر 2020 میں 3.3 افراد رہ گئی ہے۔
ترک اسٹیٹ کے مطابق ملک میں اکیلے رہنے والے افراد کی شرح 2019 میں 16.9 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 17.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ دادا دادی کے ساتھ رہنے کا رحجان میں بھی کمی آئی ہے۔

دو افراد اور بنا فیملی کے ساتھ رہنے والوں کی شرح میں بھی 2014 میں 2.1 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 2.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک فیملی پر مشتعمل گھرانوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔ ایک فیملی پر مشتعمل گھرانوں سے مراد ایسے گھر میں جن میں میاں بیوی اکیلے، میاں بیوی اور ایک بچہ یا ماں/ باپ اور بچہ رہتے ہوں۔

کزنز میں شادی کرنے کے رجحان میں بھی واضح کمی آئی ہے۔ 2015 میں خاندان میں شادی کرنے کی شرح 4.8 فیصد جوکہ سال 2020 میں کمی کے بعد 3.7 فیصد رہ گئی ہے۔
سروے کے مطابق ترکی میں 69.7 فیصد افراد اپنی فیملی سے خوش ہیں جن میں خواتین 64.5 فیصد اور مرد 74.9 فیصد شامل ہیں۔

Read Previous

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے وقت اضافی جنگی طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ

Read Next

ترک کلب بیسکتاس نے ترک سل ویمن فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

Leave a Reply