turky-urdu-logo

پاک–ایران سرحد کو دوستی اور اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کریں گے: جنرل عاصم منیر

اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ دونوں ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعے سرحدی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے ایرانی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران صدیوں پر محیط تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی افواج مل کر ایسے اقدامات کریں گی جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دیں۔ایرانی آرمی چیف نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور سرحدی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ مشترکہ اقدامات سے دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

Read Previous

ترکیہ اور مصر کا بڑا دفاعی معاہدہ، قاہرہ میں ڈرونز کی مشترکہ فیکٹری قائم ہوگی

Read Next

ٹکا پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنا رہا ہے، صالحہ تونا

Leave a Reply