turky-urdu-logo

کشمیر کی حمایت پر ترکی کے شکر گزار ہیں ، آصف لقمان قاضی

پاکستان سے ترکی کے دوورے پر آئے جماعت اسلامی امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے حکمران جماعت آق پارٹی استنبول کے صدر عثمان نوری سے ملاقات کی اور پاک ترک تعلقات سمیت عالم اسلام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے کشمیر پر ترکی کی واضح حمایت پر صدر ایردوان اور حکمران جماعت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ آصف لقمان قاضی رفاہ عامہ کی عالمی تنظیم آئی ایچ ایچ کے صدر دفتر بھی گئے اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والےتنظیم کے چار کارکنان کیلئے تعزیت کی ۔

جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی نے ڈاکٹر احسن شفیق کے ہمراہ ترکی کے معروف تھنک ٹینک سیگا کا دورہ کیا ۔ سیگا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیع الاریان سے تفصیلی ملاقات کی ۔

اس موقع پر پاکستانی سینیٹر مشاہد حسین سید بھی موجود تھے ۔ آصف لقمان قاضی القدس کانفرنس میں مختلف ممالک سے آنے والے اسکالرز سے بھی ملے اور مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر تبادلہ خیال کیا ۔

بعد ازاں وہ حلقہ احباب کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے میں شریک ہوئے اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترکی عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے ۔صدر ایردوان کی کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو تعلیم صحت اور تجارتی امور میں ترکی سے روابط بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

Read Previous

سرد موسم کے دوران 10 لاکھ افغانی بچے بھوک کے باعث مر سکتے ہیں،امریکی تھنک ٹینک

Read Next

میکسیکو: مہاجر بس کو حادثہ، 54 افراد ہلاک

Leave a Reply