جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (ایشین ) کی جانب سے ترکیہ اور رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے انقرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں تمام ایشیائی ممالک کے ارکان نےشر کت کی ۔ فیسٹول میں ایشن کے ارکان برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، کمبوڈیا، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کی جانب سے فلم کی نمائش اور فوٹو گرافی اور دستکاری کی نمائشیں پیش کی گئی ۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب کی میزبانی ایوان صدر برائے ترک بیرون ملک اور متعلقہ کمیونٹیز (YTB) نے کی اور یہ فیسٹول جمعہ تک جاری رہے گا ۔
ترکیہ میں موجودتھائی لینڈ کے سفیر اور ایشین انقرہ کمیٹی کے صدر اپریت سوگندھا بھیروم نے کہا کہ ترک ایسوی ایشن اور ایشن 55 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ سیکٹرل ڈائیلاگ کی پانچویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ ترکیہ میں اس فیسٹول کے انعقاد ترکیہ اور ایسوسی ایشن کے درمیان اچھے تعلقات کی دلیل ہے۔ ہر ایشیائی ملک کی اپنی الگ اور منفرد ثقافت روایات اور رسم و رواج سے مشہور ہے اور اس فیسٹول کے ذریعے ہم ہر ممالک کی ثقافت روایات کو بہت قریب سے دیکھ سکتے ہیں ۔
ترکیہ نے مختلف شعبوں میں ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات بٹھانے کے لیے 2019 میں” ایشیا نئے اقدام” کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلیم، دفاعی صنعت، سرمایہ کاری، تجارت، ٹیکنالوجی، ثقافت اور سیاسی مکالمے سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ اور ترکیہ، ایشن اس کی مشترکہ معیشت، متحرک آبادی اور سٹریٹجک محل وقوع کے پیش نظر خطے کی ایک اہم تنظیم کے طور پر دیکھتا ہے۔ ترکیہ نے 2015 میں آسیان کے لیے ایک سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کے لیے درخواست دی اور اس کی درخواست 5 اگست 2017 کو فلپائن میں منعقدہ آسیان کے وزرائے خارجہ کے 50ویں اجلاس کے دوران قبول کر لی گئی۔
