
وزارت ثقافت اور سیاحت کی خصوسی ایوارڈز کی تقریب میں صدر ایردوان کی شرکت۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈز ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ہمارے ملک اور دنیا بھر میں ہماری ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ جب بھی کسی کام کی تعریف کی جائے یا اسکی حوصلہ افزائی کی جائے تو لوگ اس میں مزید محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ فن اور ثقافت کی ہماری زندگیوں میں ایک خاص جگہ ہے۔
خاتون اول امینہ ایردوان بھی صدر کے ہمراہ تقریب میں موجود تھیں۔