turky-urdu-logo

ترک موبائل آپریٹر کمپنی ترک سیل کی این آئی سی پاکستان میں آمد

ترک موبائل آپریٹر کمپنی ترک سیل نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر پاکستان کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں جاری کام کا جائزہ لیا۔

ترک سیل کی اس ملاقات سے پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو وسیع کرنے کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔


ملاقات میں ترک سیل کے سی ای او مرات ایرکان، ترک سیل کے سی ڈی او اتاج تانسو اور بی آئی پی ایپ کے سی ای او یوکھان یوکسیکتیپے نے شرکت کی۔

جاز کی انوویشن ٹیم نے  مہمانوں کو ایوارڈ یافتہ این آئی سی کے بارے  میں آگاہ کیا۔

مہمانوں نے این آئی سی کے کام کو سراہا اور انکی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

مہمانوں نے اسٹار اسٹارٹ اپ کے کچھ لوگوں سے ملاقات بھی کی اور انکی خدمات کے بارے میں جانا جو وہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں کر رہے ہیں۔


ترک سیل ٹیم نے خواہش کا اظہار کیا کہ  وہ این آئی سی کو کس طرح سہولت فراہم کر سکتے ہیں، اور اس کے انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپس کے لیے کیسے مدد فراہم کر سکتے ہیں۔


ترک سیل استنبول کی ایک معروف موبائل آپریٹر کمپنی ہے جس نے ستمبر 2021 تک 3 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔


ملاقات کے دوران دونوں کمپنیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بہت جلد مشترکہ تعاون سے ہم مزید بہتر اقدامات کریں گے۔

Read Previous

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات

Read Next

معذوروں کے عالمی دن پر ترک سفیر کی معذور بچوں سے ملاقات

Leave a Reply