turky-urdu-logo

پاکستان میں لاک ڈاون ، 16 شہر فوج کے حوالے

کورونا کے بڑھتے پھیلاو کے باعث پاکستان کے 16 شہروں میں فوج تعینات کر دی گئی۔

ڈی جی -آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار  نے اپنے بیان میں کہا کہ  پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے جسے روکنا بہت ضروری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کورونا  سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

اگر  وقت رہتے اس وبا کو قابو نہیں کیا گیا تو حالات بد  سے بد تر  ہوتے جائیں گے۔

16 شہروں میں اسلام آباد،پشاور ، مردان ، نوشہرہ، چار سدہ ، سوابی ، راولپنڈی، لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور، گجرانوالا، کراچی ، حیدر آباد ، کوئٹہ اور مظفر آباد شامل ہیں۔

Read Previous

سرمایہ کاروں نے ترکش لیرا سے جان چھڑانا شروع کر دی،رواں سال کی کمزورترین کرنسی بن گئی

Read Next

یوٹیوب نے ویڈیو کوالٹی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

Leave a Reply