turky-urdu-logo

آرمی چیف آف پاکستان کی صدر آذربائیجان سے ملاقات,عالمی سطح پر دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت

آرمی چیف آف پاکستان جنرل سید عاصم منیر نے  صدر آذربائیجان الہام علی یوف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عالمی سطح پر دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر گفتگو کی گئی اور دونوں ریاستوں اور مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آذربائیجان میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف آف پاکستان جنرل سید عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے آذربائیجان کے صدر، وزیر دفاع، چیف آف جنرل سٹاف، ایئرفورس کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور حوصلے کو سراہا، ملاقاتوں میں دونوں ریاستوں اور مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا۔

ملاقات کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلق کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں، ان تعلقات میں میں فوجی تعاون بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی صنعت میں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان کامیاب تعاون قابل تحسین ہے۔

انکا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کا انعقاد اہمیت رکھتا ہے۔

صدر الہام علی یوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان جموں و کشمیر کے معاملے پر ہمیشہ برادر ملک پاکستان کی حمایت کرتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Read Previous

پاکستان:آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Read Next

یوم سیاہ کشمیر مقبوضہ وادی کی تاریخ کا سب سے المناک دن ہے،سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

Leave a Reply