
آق پارٹی کے 20 ویں یوم تا سیس کے موقع پر باسفورس کے ہلٹن ہوٹیل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سیاست اور نیو پیرا ڈائم فورم کی تھیم پر رکھی گئی ۔
پروگرام میں 24 ممالک کے 74 شرکاء کو مدعو کیا گیا۔
تقریب کے پہلے دن افتتاحی تقریب کے دوران پروفیسر نعمان قرتوکمس نے مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشن کا آغاز کیا۔
پہلے پینل کا موضوع 21 ویں صدی کے بحران اور مستقبل پر رکھا گیا۔
بعد ازاں مختلف موضوعات پر تین پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا جن کے عنوانات سیاست میں اخلاقیات ، ثقافت اور فلسفہ، 21 ویں صدی کے نئے انداز ، ڈیجیٹل دور میں سیاست اور میڈیا کا کردار رکھے گئے۔
کافی کے وقفے کے بعد تین مزید پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا جن کے عنوانات ، سیاسی طاقت کو تبدیل کرنا، نئی طاقت کی جدو جہد ، انسانی بحران تھے۔
دوسرے دن صدر ایردوان نے حاضرین سے خطاب کیا۔
صدر ایردوان نے اپنے خطاب کے دوران "دنیا پانچ سے بڑی ہے” سلوگن کی اہمیت پر زور دیا۔
انکا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے اپنے 2023 کے اہداف کو مرحلہ وار نافذ کیا ہے، اسی طرح ہم اپنے 2053 کے وژن کو خود تشکیل دیں گے اور اس پر عمل درآمد کریں گے۔
دوپہر کے کھانے کے بعد تین نشستیں ہوئیں جنکے عنوان کچھ یوں تھے: ایک نئی سرد جنگ، سیکورٹی اور دہشت گردی، سیاست میں مذہب کا کردار۔
بعد ازاں انسانیت کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے آئیڈیاز کے تحت ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں 4 پاکستانی نژاد مقررین پروفیسر مسعودہ بانو، ڈاکٹر رابعہ اختر، سلمیٰ یعقوب اور ڈاکٹر وقار اعظمی نے شرکت کی۔