turky-urdu-logo

ایپل کا استنبول میں نیا اسٹور کھولنے کا اعلان

امریکی ٹیک فرم ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ترک میٹروپولیٹن استنبول کے بگدات ایونیو میں ایک نیا اسٹور کھولنے کا اعلان کر دیا۔

کک نے اپنے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ استنبول میں ہمارا ایک نیا اور خوبصورت اسٹور ایپل بگدات کیڈیسی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ہمیں اس متحرک کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ہم لوگوں کو اس شاندار نئی جگہ پر خوش آمدید کہنے کے انتظار میں ہیں۔

ایپل نے 14 ستمبر کو آئی فون 13 کے چار نئے ماڈل ، ایپل واچ سیریز 7 ، اے 13 بایونک چپ والا نیا آئی پیڈ اور نیا آئی پیڈ منی متعارف کرایا تھا۔

کمپنی نے 18 اکتوبر کو نئے میک بک پرو کو متعارف کروایا ، جو کہ تمام نئے ایم ون پرو اور ایم ون میکس چپس ، ایئر پوڈز کی تیسری نسل اور اس کے سمارٹ اسپیکر ہوم پوڈ منی سے چلتی ہے۔پیڈ منی میں چل سکتی ہے۔

Read Previous

بنگادیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپس پر حملہ، 7 افراد ہلاک

Read Next

ورلڈ کپ کے سپر 12 راونڈ کا آغاز ہو گیا

Leave a Reply