بنگادیش کی وزیر اعظم حسینہ شیخ نے بھارت کوخبردار کیا ہے کہ بھارت کی مسلمانوں کے خلاف ریاستی نفرت اور ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات بنگادیش میں موجود ہندوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں حکمران جماعت (بی جے پی) کے متنازعہ اقدامات جیسے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور شہریت ایکٹ کی منظوری بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے انتشار کی وجہ بن رہے ہیں ۔
وزیراعظم نے درغا پوجا کے موقع پر ہندو شہریوں سے آئن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مندر کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جا ئے گا چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے جن کے بنگادیش میں موجود ہندو کمیونٹی پر منفی اثرات ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسینہ شیح کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں 1975 کے بعد جس نے بھی حکومت سنبھالی مذہب کے نام پر لوگوں میں انتشار پیداکیا ۔ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دہشتگردی ہمارے ملک کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے نمٹنا صرف ہماری ذمہ داری نہیں ہے ہمسایہ ممالک جسے کہ بھارت کو بھی محتاط رہنا چائیے۔
کچھ لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں ۔ ایسے انتہا پسند لوگوں کا تعلق صرف مسلمانوں سے ہی نہیں بلکہ دوسرے مذاہب سے بھی ہے ۔
