turky-urdu-logo

واٹس ایپ پرائیویسی میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ نے پرائیویسی کی جدید سیٹنگز  متعارف کرائی ہیں جس کے بعد اب صارفین اپنی پروفائل کی معلومات مخصوص رابطوں سے چھپاسکیں گے۔

اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن  2.21.23.14 میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ان کانٹیکٹس کا انتخاب کرسکیں گے جو ان کی پروفائل پکچر، لاسٹ سین اور  اکاؤنٹ کی معلومات دیکھیں گے۔

واٹس ایپ نے یہ اپ ڈیٹ چار ماہ قبل جاری کی تھی لیکن اس کی رسائی مخصوص صارفین تک ہی محدود تھی البتہ ایپ نے یہ متعارف کرادی ہے۔

لاسٹ سین کے آپشن میں اگر آپ اپنے کسی کانٹیکٹ کو لاسٹ سین دیکھنے کی فہرست سے خارج کرتے ہیں تو آپ بھی ان کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکتے لیکن یہ اصول پروفائل فوٹو اور معلومات پر لاگو نہیں ہوگا۔

Read Previous

اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت مکمل

Read Next

کرکٹ: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

Leave a Reply