turky-urdu-logo

ترک کمپنی راکٹسان کا ایک اور کارنامہ

ترک کمپنی راکٹسان نے ملکی سطح پر اینٹی ریڈی ایشن میزائل تیارکرلیا ہے۔ اکبابا نامی اس میزائل میں دشمن کے ریڈارز، مواصلات کے زرائع اور دوسرے ریڈیو فریکوئنسی سورسز کو شناخت، ٹریک اور تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ عنقریب اس میزائل کو ترک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرلیا جائیگا، اس میزائل کی انڈکشن کے ساتھ ترک ایئر فورس امریکی ساختہAGM88ہائی سپیڈ اینٹی ریڈایشن میزائل کا استعمال چھوڑ دی گی۔ اناطولین ایگل مشقوں کے دوران ایک پریزینٹیشن کے دوران ترک حکام کی جانب سے اکبابا میزائل کے بارے میں کہا گیا کہ اسکو ترک فضائیہ میں مستقبل کے ففتھ جنریشن طیارے ٹی ایف ایکس میں بھی ایئر ٹو گراونڈ میونیشن کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ سیکورٹی کنسرنز کی وجہ سے اس پراجیکٹ کو خفیہ رکھا گیا تھا اور اس سے متعلق کسی قسم کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تھیں۔ ممکنہ طور پر اس میزائل میں پیسو ریڈیو فریکوئنسی ہیڈ اور ا ے ایسا ریڈار کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسوقت ترک ایئر فورس میں ایک سو کے قریب AGM88 میزائل موجود ہیں جنکو ابتدائی مرحلے میں مقامی میزائل سے رپلیس کیا جائیگا، جبکہ فالو آپ آرڈرز بھی متوقع ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی اے جی ایم 88 میزائل کی رینج 110 کلومیٹر سے زائد اور سپیڈ ماک ٹو پلس بتائی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر اکبابا میزائل کی صلاحیت امریکی میزائل سے بہتر ہوگی۔

Read Previous

آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی کی پیشکش پر پاکستانی حکومت کی ’عدم سنجیدگی‘

Read Next

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے

Leave a Reply