turky-urdu-logo

انقرہ: پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

انقرہ میں پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر براہان قایا ترک نے ماضی کی روایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےاعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا

انقرہ میں پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر سائرس سجاد قاضی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجتماعات سے دونوں ممالک کے باشندوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے  کا موقع ملتا ہے، آئندہ بھی اس قسم  کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔

پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر براہان قایا ترک کا کہنا تھا کہ پاکستانی  کمیونٹی دونوں  ممالک کو قریب لانے میں کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان کے وقار،عزت اور احترام  ترکوں کے دلوں پر ہمیشہ  کے لیے  نقش ہے۔

Read Previous

قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان اور شاہ سلمان کی ملاقات، باہنی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

Leave a Reply