turky-urdu-logo

ترکیہ نے صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان امن مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی کی

ترکیہ نے صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان امن مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی کی ہے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ مذاکرات انقرہ اعلامیے کو عملی شکل دینے کی جانب ایک اہم قدم ہیں، جو 11 دسمبر 2024 کو اپنایا گیا تھا۔

انقرہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کی صدارت میں ہونے والے مذاکرات میں ایتھوپیا کے وزیر خارجہ گیڈیون تیموتھیوس اور صومالیہ کے وزیر خارجہ علی محمد عمر کی قیادت میں وفود نے شرکت کی۔

انقرہ اعلامیے کو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود کے درمیان مذاکرات کے بعد تیار کیا تھا۔ اس معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باوجود علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا وژن پیش کیا گیا ہے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ مذاکرات علاقائی امن اور تعاون کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔ دونوں فریقین نے ترکیہ کی مسلسل حمایت کا بھی اظہار کیا، جس نے مکالمے کو آسان بنانے اور مستقبل میں مزید مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

Read Previous

صدر ایردوان کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

Read Next

پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان کا ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کے ہمراہ ‘ترک ایرو اسپیس پاکستان’ کا دورہ

Leave a Reply