turky-urdu-logo

فضائی مشق اناطولین ایگل2023میں شرکت کیلئے پاکستانی ایف 16 طیارےقونیہ پہنچ گئے

ایف-16 لڑاکا طیاروں، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشق اناتطولین ایگل – 2023 میں شرکت کے لیے ترکیہ کے تیسرے مین جیٹ بیس، قونیہ پہنچ گیا۔

ترک فضائیہ کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی فضائی مشق اناطولین ایگل کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے۔

مشق کا مقصد ایک حقیقت پسندانہ ماحول میں عسکری صلاحیتوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ مشق میں شریک ممالک کو مشترکہ طور پر سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

علاوہ ازیں یہ مشق شرکاء کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Read Previous

ترکیہ جن ترقی کی راہوں پہ گامزن ہے، نوجوان نسل اسے آگے بڑھائے گی ، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ الیکشن:بیرون ملک ووٹرز کی فہرست مکمل

Leave a Reply