turky-urdu-logo

ٹوئٹر پر نفرت انگیز مواد کی روک تھا م کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اہم اقدام

ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز مواد کو روکنے اور سود مند مواد کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق اپ ڈیٹ کی گئی پالیسیاں نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں مددگار ہیں۔

ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پالیسی سے متعلق ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس کے مطابق  مثبت عوامی گفتگو کے لیے کیے گئے عزم کے تحت شراکت داروں کی آراء کو اکٹھا کرتے ہوئے ہم مسلسل اپنی پالیسیوں میں جدت لارہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ رہ سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی تمام مواد کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

Read Previous

ترکی :5 ماہ میں برآمدات 85 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

Read Next

برطانیہ : 14 ماہ میں پہلی بار کورونا کے باعث ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی

Leave a Reply