turky-urdu-logo

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ترک قونصلیٹ کراچی آمد

امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے دیگر جماعت اسلامی کے اراکین کے ساتھ ترک قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔ ترک قونصل جنرل جمال سانگو نے حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر اراکین کا استقبال کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ترکیہ میں آزادنہ انتخابات اور رجب طیب ایردوان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ  ترکیہ میں ہونے والے شفاف و آزادانہ انتخابات پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔انہوں نے رجب طیب ایردوان کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ رجب طیب ایردوان ایک مخلص سیاست دان ہے جنہیں اپنے ملک اور اپنے لوگوں سے بےحد محبت ہے۔ رجب طیب ایردوان نے ہمیشہ غریب ممالک کے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان کے صدارت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا۔

ترک قونصل جنرل جمال سانگو نے جماعت اسلامی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے قونصلیٹ میں جماعت اسلامی کراچی کے اراکین کی میزبانی کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ترکیہ میں پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تعریف کرنے پر ہم ان کے مشکور ہیں

Read Previous

ترک احتساب عدالت کی 161 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کاانعقاد

Read Next

ترک ریاستوں کا بڑا اقدام ،IMF کے مقابلے میں TYF کا قیام

Leave a Reply