ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کےمطابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جمعہ کے روز ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
انادولو کے مطابق سرکاری ذرائع سے خبر ملی ہے، امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن شام کی موجودہ صورتحال سے متعلق ترکیہ کے اعلیٰ حکام سے گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ 7 سے 10 دسمبر کے درمیان ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور انٹونی بلنکن کے درمیان شام میں ہونے والی پیش رفت پر ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوتی رہی۔
