امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں فجر کی نمازکے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق چاقو حملے کے وقت مسجد میں دو سو کے قریب نمازی موجود تھے۔ تاہم امام مسجد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق امام مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ، البتہ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔دوسری جانب کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق 28 سال کے ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے اس پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔
