turky-urdu-logo

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے وفاقی وزیر برائے تعلیم سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے ترکیہ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی، لسانی اور عوام کے درمیان ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران  ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے دونوں ممالک کے  طلبہ میں  مہارت اور علم کے فروغ  کے موضوع پر  بات چیت کی گئی۔

ترک سفیر مہمت باچاجی کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی عوام کی پاکستان سے گہری وابستگی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر کو ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی ٹکا کے تحت ترک حکومت کی جانب سے جاری متعدد منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے  تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔

ملاقات کے آخر میں ترک سفیر کو سوینیئر بھی پیش کیا گیا۔

 

Read Previous

پاکستان میں پانچ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں پانچ فیصد کمی

Read Next

ترک موبائل آپریٹر کمپنی ترک سیل کی این آئی سی پاکستان میں آمد

Leave a Reply