turky-urdu-logo

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخ ساز کاروباری دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ریکارڈ کاروبارہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، آج کاروبار تاریخی رہا اور رواں سال فروری میں ہونے والے کاروبار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

11 فروری کو 1 ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ آج 100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 46812 پر بند ہوا اور کاروباری دن میں 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب روپے بڑھ کر 8097 ارب روپے ہے۔

Read Previous

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کی تیاریاں مکمل، براڈکاسٹرز، آفیشلز اور کھلاڑیوں کو ویزے جاری

Read Next

پاکستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

Leave a Reply