turky-urdu-logo

ترک حکومت نے آگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں

ترکی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ پر  قابو پا لیا گیا  ہے تاہم موغلا صوبے کے دو مقامات  میلاس اور  کوئے چغیز   میں فلحال آگ پر قابو پانے  کے لیے امدادی  کاروائیاں جاری ہیں ۔

ترک وزارت  جنگلات کا کہنا ہے کہ    2 مقامات پر آگ بجھانے کا  کام جاری    ہے    ۔ تمام زمینی اور فضائی  وسائل  استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ  میلوت چاوش اولو   نے بتایا کہ  انطالیہ میں لگنے والی آگ سے 59  دیہات  ا متاثر ہوئے  اور 3 ہزار 231 عمارتیں  آگ کی نظر ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والے افراد  کے لیے  عارضی رہائش گاہوں  کے انتظام کیا جاچکا ہے۔ انطالیہ میں 400  رہائش گاہیں قائم کی جا چکی ہیں ۔

وزیر کا کہنا تھا کہ آگ سے  جلنے  والی  93 گاڑیوں اور16  ٹریکٹر  ز  کا بھی نقصان پورا کیا جا ئے گا ۔ جس کا آغاز ہو چکا ہے اب  تک   نئے 4 ٹریکٹر مالکان کو   دیے جا چکے ہیں۔

کسانوں کا    12 لاکھ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے جسے  ترک حکومت  پورا کرے گی۔ جنگلات میں جلنے والے زیتون،   انار ، کنو ، تیز پات  اور املی کے درختوں کو دوبارہ اگایا جائے گا۔

انہوں نے آگ بجھانے کے لیے آنے والے ترک شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات ایک کر کے  امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ترک حکومت کے جاری  کردہ اعدادوشمار کے مطابق  موغلا صوبے میں 39 ہیلی کاپٹرز ، 2 ڈرون طیارے، 10 ہزار 547 فائر فائٹرز  اور 2 ہزار 545  گاڑیاں  استعمال کی جا رہی ہیں۔

علاقے سے 38 ہزار 715  افراد کو مخفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

زخمی  ہونے والے 687 افراد میں  سے 672 صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہو چکے ہیں جبکہ 15 افراد فلحال زیر علاج ہیں۔

Read Previous

ترکی میں لگی آگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے 20 لاکھ ڈالر جمع کر لیے گئے

Read Next

مالی میں دہشت گردی، ترکی کی مذمت

Leave a Reply